Home سیاست نگران وزیراعظم سے یو اے ی کے سفیر کی ملاقات، معاشی، مالی استحکام کی حمایت پر اظہار تشکر

نگران وزیراعظم سے یو اے ی کے سفیر کی ملاقات، معاشی، مالی استحکام کی حمایت پر اظہار تشکر

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکٹر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی، معاشی اور مالی استحکام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے انوارالحق کاکڑ کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے معاشی اور مالی استحکام کے لئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کے منتظر ہیں، کاپ 28 سمٹ کی میزبانی پر بھی متحدہ عرب امارات کی تعریف کی۔

انوارالحق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی زور دیا اور امارات کی حکومت سے ان کے لئے مسلسل حمایت کی خواہش کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...