Home سیاست نواز شریف سے ملاقات ملتوی، آصف زرداری کا پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

نواز شریف سے ملاقات ملتوی، آصف زرداری کا پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ، آصف زرداری اور نوازشریف کی جاتی امرا میں ہونیوالی ملاقات ملتوی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرکے پھر قدم آگے بڑھایا جائے گا، آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی آج جاتی امرا میں ملاقات طے تھی۔

گزشتہ رات نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمپین میں تنقید پر گلے شکوے کئے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...