Home سیاست ‎خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج ہوں گے

‎خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج ہوں گے

Share
Share

‎اسلام آباد: خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس آج ہوں گے، دونوں اجلاسوں کیلئے ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
‎خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا آغاز آج صبح 11 بجے ہوگا، تلاوت کلام پاک کے بعد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف لیں گے اور حاضری رجسٹرڈ پردستخط کریں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 5 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔
‎دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی آج منعقد ہو گا، جس میں 50 سے زائد نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اجلاس کی صدارت سپیکر کی کوئٹہ میں عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کریں گے۔
‎سینیٹر سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑ دی جبکہ بی اے پی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے، دونوں ارکان بلوچستان اسمبلی میں آج بطور ایم پی اے حلف لیں گے، اختر مینگل نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...