Home سیاست آصف زرداری سے متعدد سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

آصف زرداری سے متعدد سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سابق صدر آصف علی زردای سے متعدد سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب رانا ارتضیٰ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جبکہ فیصل آباد سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد علی شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر رانا ارسلان جاوید پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، اس کے علاوہ ہری پور سے سابق آزاد امیدوار ذوالفقار قریشی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پی پی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہری پور سے تعلق رکھنے والے علی جواد بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...