Home Uncategorized مہوش حیات نے بھی فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کر دی

مہوش حیات نے بھی فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کر دی

Share
Share

مانچسٹر: پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی بالآخر مظلوم فلسطین کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

حال ہی میں مانچسٹر میں ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی پی پی اے) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہوش حیات کو اُن کی فلم “لندن نہیں جاؤں گی” میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مہوش حیات نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مختصر تقریر کی جس میں اُنہوں نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی، اداکارہ نے کہا کہ “اس وقت غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے دیکھ کر کوئی بھی خوشی محسوس کرنا مشکل ہے”۔

اداکارہ نے ڈاکٹر کنگ کے ایک جملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “خاموش رہنا اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ بولنا”، اُنہوں نے کہا کہ “میں سچ پر یقین رکھتی ہوں اگر ہم اپنے دل کھول کر ایک دوسرے میں انسانیت کو دیکھیں تو واقعی امن ممکن ہو جاتا ہے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “اسپتالوں پر حملے کیے جارہے ہیں، معصوم بچوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، مائیں اپنے بچوں کو کھو رہی ہیں، یہ سب انتہائی افسوسناک ہے، ہم غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں”۔

مہوش حیات نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ “میں نے ہمیشہ اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ میرے دل کے قریب ہے”۔

خیال رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر حملے کا آج 16 واں روز ہے اور اس عرصے میں غزہ کے شہدا کی تعداد 4 ہزار 700 سے تجاوز کرچکی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے مطابق شہدا میں 40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں اور 16 ہزار افراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب چین نے اسرائیل اور فلسطین تنازع میں شدت آنے کے بعد مشرق وسطی میں اپنے 6 جنگی بحری جہاز تعینات کردئیے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...