Home سیاست شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، اسلام آباد میں پاک فوج طلب

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، اسلام آباد میں پاک فوج طلب

Share
Share

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا۔

آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او کانفرنس کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج کو طلب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے سپرد ہو گی۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی جس کی سیکیورٹی ڈیوٹی 5 تا 17 اکتوبر فوج کے سپرد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز پہلے ہی تعینات ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...