Home کھیل میسی یورپ کی ٹاپ 5 لیگز میں ریکارڈ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے، رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

میسی یورپ کی ٹاپ 5 لیگز میں ریکارڈ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے، رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

Share
Share

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک مرتبہ پھر ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے پیچھے چھوڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے اسٹراسبرگ کے خلاف گول کرکے یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں رونالڈو کے سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو فرنچ لیگ کا ریکارڈ 11ویں مرتبہ ٹائٹل جیتوادیا۔

میسی یورپ کی ٹاپ 5 لیگز میں 496 ریکارڈ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

دوسری جانب دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب النصر ٹائٹل سے محروم رہا، پرتگالی سپر اسٹار اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں ناکام رہے۔

النصر اور الاتفاق کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ الاتحاد نے الفیحا کو 0-3 سے شکست دیکر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سعودی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو محض 18 مقابلوں میں 14 گولز اسکور کرسکے جبکہ انکی ٹیم کو روایتی حریف الہلال سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...