Home Uncategorized میسی کی میچ میں عدم شرکت پر شائقین سیخ پا ہو گئے

میسی کی میچ میں عدم شرکت پر شائقین سیخ پا ہو گئے

Share
Share

ارجنٹائن کے مارچ میں چین میں شیڈول 2 دوستانہ مقابلوں کو منسوخ کردیا گیا۔

چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ہانگ کانگ میں شیڈول دوستانہ میچ میں لیونل میسی نے مقامی کلب اور انٹرمیامی کے درمیان میں انجری کے باعث شرکت نہیں کی تھی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے 40 ہزار سے زائد تماشائیوں کی تعداد میچ دیکھنے پہنچی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میچ کے آغاز سے کچھ دیر قبل فینز کو معلوم ہوا کہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی میچ نہیں کھیلیں گے، جس پر شائقین کا پارہ چڑھ گیا کیونکہ وہ محض میسی کی ایک جھلک دیکھنے اسٹیڈیم آئے تھے۔

میچ میں عدم شرکت پر سوشل میڈیا پر ہانگ کانگ کے شائقین میسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ ٹکٹ پر خرچ کی گئی رقم کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

میسی کے خلاف شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد بیجنگ اور ہانگزو میں کھیلوں کے حکام نے ارجنٹائن کی ٹیم کو مارچ میں کھیلنے والے دو دوستانہ میچوں کی میزبانی سے انکار کردیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...