Home سیاست تحریک انصاف کا ریٹرننگ افسران کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

تحریک انصاف کا ریٹرننگ افسران کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے ریٹرننگ افسران کے خلاف آج ملک بھر میں بھرپور اور پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے بانی چیئرمین عمران خان کے ’’غلامی نامنظور“ کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، عوام نے 8 فروری کو تمام تر مشکلات کے باوجود گھروں سے نکل کر تحریک انصاف کو واضح اور شفاف مینڈیٹ سے نوازا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے کے بجائے پھر سے ریٹرننگ افسران کے ذریعے انکا مینڈیٹ چُرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انتخابی نتائج کے ساتھ غیرقانونی/قابلِ مذمت چھیڑ چھاڑ کرکے جمہوریت پر شب خون مارنے کی ناقابلِ قبول کوشش کی جا رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ایسی کوئی بھی کوشش ملک کے لیے سود مند ثابت ہوگی نہ ہی عوام اپنے ووٹ کی بے حرمتی گوارا کریں گے جبکہ مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے باعث حکومت سازی تحریک انصاف کا بنیادی دستوری و جمہوری حق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج میں ردو بدل کرنے/انہیں غیر قانونی تاخیر کا شکار کرنے/تحریک انصاف کی واضح جیت کو شکست میں بدلنے والے ریٹرننگ افسران کے خلاف آج بھرپور مگر نہایت منظّم اور پرامن احتجاج کریں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...