Home سیاست ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے ملاقات، مل کر چلنے پراتفاق

ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے ملاقات، مل کر چلنے پراتفاق

Share
Share

رائیونڈ: ایم کیو ایم وفد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی۔

‏متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد رائیونڈ پہنچ گیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم قائدین وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور جماعت کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبات کی لسٹ نوازشریف کے سامنے رکھ دی اور ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی جبکہ کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں آن بورڈ رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔

نوازشریف نے ایم کیو ایم کی شرائط کا مثبت انداز میں جواب دیا اور ایم کیو ایم و پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی۔

نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ شہبازشریف صاحب آپ کے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...