Home سیاست بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات، عید کی مبارک اور ماتھے پر بوسہ دیا

بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات، عید کی مبارک اور ماتھے پر بوسہ دیا

Share
Share

راولپنڈی :عید کے موقع پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات کرائی گئی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کو عید کی مبارک دی اور ماتھے پر بوسہ دیا، بشری بی بی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں بنی گالا ریسٹ ہاؤس سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، پولیس نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا۔

جیل ذرائع کے مطابق عید کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے کروائی گئی، اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گی، بشری بی بی کی اڈیالہ جیل آمد پر بانی پی ٹی آئی کو کانفربس روم منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کو گلے لگایا اور ماتھے پر بوسہ دے کر عید کی مبارکباد دی، اس دوران بشری بی بی نے بھی بانی پی ٹی آئی کو عید کی مبارک دی، دونوں کے درمیان جاری رہنے والی ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے نیا کرتا زیب تن کررکھا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...