Home نیوز پاکستان محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

Share
Share

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی ہواوٴں کا سلسلہ 24 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 24 سے 27 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، خیبر پختونخوا میں 25 سے 29 اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں 24 سے 27 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، 26 سے 29 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کیلئے عسکری اعزازات کی تقریب، نیول چیف نے اعزازات تفویض کیے

Pakistan Navy کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی...

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور اساتذہ سے خصوصی نشست

راولپنڈی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کے تحت Lieutenant...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ دھمکیاں اور آن لائن ہراسانی، مریم نواز سے مدد کی اپیل

مومنہ اقبال کا سنگین الزامات کا انکشاف کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی...