Home sticky post 5 محکمہ موسمیات کی عید الفطر سے قبل ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی عید الفطر سے قبل ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

Share
Share

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر ڑالہ باری اور برفبافی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بونیر، دیر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں 25 سے 27 کے دوران بارش کا امکان ہے جبکہ 25 سے 26 مارچ کے دوران کرک، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے، اس دوران ڑالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، وسطی پنجاب میں بھی مختلف شہروں میں اسی دوران بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سندھ میں 25 اور 26 مارچ کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، ڑوب، موسیٰ خیل، چمن اور مستونگ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی اور ڑالہ بارش کے باعث کھمبوں سولر پینل کو نقصان کا خطرہ ہے، درمیانی سے شدید باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کے پی میں مختلف مقامات پر شدید ڑالہ باری کا امکان ہے جبکہ ا?ندھی ڑالہ باری سے پنجاب اور کے پی میں فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا...

ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی،اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد...

زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا حیرت انگیز ستارہ

زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب و...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز...