Home sticky post 3 محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواوٴں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اور 27 مارچ کو آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، ژالہ باری اور آندھی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
اس دوران درمیانی سے شدید بارش کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔
آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواوٴں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر جھکڑ چلنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

میانمار کے زلزلے میں مسجد کا ایک حصہ منہدم ،3 نمازی شہید،متعدد زخمی

میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر...

میرے دوستوں کو رمضان مبارک! صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا...

ذاتی خواہشات آگے لانے کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی جو سوچ ہے وہ بے وفائی ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے...

رمضان المبارک ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے، امام کعبہ

امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے...