Home نیوز پاکستان میاں نوازشریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے،شہباز شریف کا اعلان

میاں نوازشریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے،شہباز شریف کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ میاں نوازشریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی شہبازشریف پارٹی قائد نوازشریف کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کی نوازشریف سے لندن میں ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کی اؤر کہا کہ مشاورت میں طے پایا ہے کہ نوازشریف انشاء اللہ اکتوبر میں وطن واپس آئیں گے۔

اس سے قبل قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال آئندہ انتخابات پر تفصیلی مشاورت کی گئی .لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال آئندہ انتخابات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔جن میں سلیمان شہباز سجاد خان بھی شریکِ تھے۔میاں نواز نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں تمام تنظیموں کو فعال کیا جائے۔

اجلاس میں پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالےسے سوالات کئے گئے۔شہباز شریف لندن میں مزید قیام کریں’گے اور انتخابات سے متعلق مشاورت جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...