Home سیاست ‎مائیکرو سافٹ کا اے آئی کمپیوٹرز کی تیاری کا اعلان

‎مائیکرو سافٹ کا اے آئی کمپیوٹرز کی تیاری کا اعلان

Share
Share

نیویارک :مائیکرو سافٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپیوٹرز کی تیاری پر کام کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔

مائیکرو سافٹ کمپنی نے ایک ایونٹ میں ’کو پائلٹ پلس‘ نامی کمپیوٹرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ نئی طرح کے ونڈوز کمپیوٹرز ہوں گے، ان کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس میں ایسے ہارڈ وئیر کو استعمال کیا جائے گا جو جنریٹیو اے آئی کو پائلٹ ماڈل کو کلاؤڈ کی بجائے مشین کے اندر ہی پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

اس مقصد کے لیے ایسے چپ سیٹ کی ضرورت ہوگی جو نیورل پراسیسنگ یونٹ (این پی یو) سے لیس ہو،  مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹرز تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چپس بنانے والے اداروں سے بھی اشتراک کیا ہے، پائلٹ پلس لیپ ٹاپس 18 جون سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

مائیکرو سافٹ کے کنزیومر چیف مارکیٹنگ آفیسر یوسف مہدی نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز کمپیوٹرز کو مکمل طور پر بدلا جا رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کو پائلٹ پلس کمپیوٹرز اب تک سب سے طاقتور ترین کمپیوٹرز ہوں گے جبکہ طاقتور ترین ہونے کے باوجود یہ کمپیوٹرز بہت زیادہ پتلے اور ہلکے وزن کے ہوں گے۔

ایسے کمپیوٹرز میں کم از کم ریم 16 جی بی ہوگی جبکہ سٹوریج 256 جی بی ہوگی جو فی سیکنڈ 40 Tera آپریشنز کرسکیں گے۔

یوسف مہدی کے مطابق کو پائلٹس پلس کمپیوٹرز دیگر کمپنیوں کے میک بک ائیرز کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ تیز ہوں گے جبکہ اے آئی لیپ ٹاپس میں مسلسل 22 گھنٹے تک ویڈیوز کو بغیر چارج کیے چلانا ممکن ہوگا۔

ان ڈیوائسز میں 40 سے زائد اے آئی ماڈلز موجود ہوں گے جن کو ونڈوز 11 کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر افعال کی افادیت بہتر ہوسکے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک نیا فیچر ری کال بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ ونڈوز 10 کے ٹائم لائن فیچر کا جدید ترین ورژن ہے، اس کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹرز میں ایپس، ڈاکومینٹس اور میسجز میں سکرول کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...