Home sticky post 5 ملٹری کورٹس کیس، کلبھوشن کے علاوہ ابتک کتنے سویلین کا ٹرائل ہوا ڈیٹا کیساتھ جواب دیدیں،جسٹس امین الدین خان

ملٹری کورٹس کیس، کلبھوشن کے علاوہ ابتک کتنے سویلین کا ٹرائل ہوا ڈیٹا کیساتھ جواب دیدیں،جسٹس امین الدین خان

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کلبھوشن کے علاوہ ابتک کتنے سویلین کا ٹرائل ہوا ڈیٹا کیساتھ جواب دیدیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں کہا سیکشن 2(1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا، قانون کے سیکشنز درست پائے تو یہ ٹرائل کیخلاف درخواستیں نا قابل سماعت تھیں، ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے۔

جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ عدالت نے آپ سے ملٹری ٹرائل والے کیسز کا ریکارڈ مانگا، تھا، عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا۔
خواجہ حارث نے موٴقف اپنایا کہ عدالت کو ایک کیس کا ریکارڈ جائزہ کیلئے دکھا دیں گے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے پروسیجر دیکھنا ہے کیا فئیر ٹرائل کے ملٹری کورٹ میں تقاضے پورے ہوئے۔
خواجہ حارث نے کہا کہ ہائی کورٹس نہ ہی سپریم کورٹ میرٹس کا جائزہ لے سکتی ہے، جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ عدالت نے ٹرائل میں پیش شواہد کو ڈسکس نہیں کرنا، عدالت محض شواہد کا جائزہ لینا چاہتی ہے، نیچرل جسٹس کے تحت کسی کو سنے بغیر سزا نہیں ہو سکتی۔
خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کیا کہ پانچ رکنی بینچ نے قابل سماعت ہونے کے نقطہ کا جائزہ درست نہیں لیا، عدالت ٹرائل کے ریکارڈ کا میرٹ پر جائزہ بھی نہیں لے سکتی، ایف بی علی کیس میں جرم ہوا تو ملزمان سروس سے ریٹائرڈ ہو چکے تھے، زندگی کا حق اور فئیر ٹرائل شروع سے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ فیئر ٹرائل کا آرٹیکل 10 اے نہ بھی ہو تب بھی پروسیجر تو فالو کرنا ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا آرٹیکل 8(3) میں بنیادی حقوق واپس لے لیے گئے ہیں۔خواجہ حارث نے موٴقف اپنایا جہاں آرٹیکل 8 ذیلی سیکشن 3 کا اطلاق ہو گیا تو شفاف ٹرائل کے اصول کا اطلاق نہیں ہوگا
جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ آرمی ایکٹ کا بنانے کا مقصد کیا ہے، ایکٹ کا مقصد آرمڈ فورسز میں ڈسپلن قائم کرنا ہے یا کریمینل سرگرمیوں کا چیک کرنا۔خواجہ حارث نے موٴقف اپنایا کہ آرمی ایکٹ کا مقصد آرمڈ فورسز کی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا کریمینل سرگرمیوں کی الگ سے قانون سازی ہوتی تو یہ مسائل نہ ہوتے، خواجہ حارث نے جواب دیا کہ قانون میں بہتری کا عمل ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے۔
جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ آرمڈز فورسز کے افسران جوانوں کو ڈیل کرتا ہے، 1967 میں ترمیم کرکے 2 ون ڈی ون سیکشن شامل ہوا،
اس ترمیم سے قانون میں ” کوئی بھی شخص ” کے الفاظ شامل کر دیئے گئے، ان الفاظ کی قانون میں شمولیت سے ریٹائرڈ افسران بھی ملٹری ٹرائل کے دائرے میں اگئے، اگر یہ 2 ون ڈی ون کالعدم برقرار رہتا ہے تو پھر کسی ریٹائرڈ افسر کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکے گا۔
جسٹس نعیم افغان نے مزید کہا کہ سیکشن کالعدم ہونے سے ایف بی علی بھی بری ہو جائیگا، سیکشن کالعدم برقرار رہنے کسی ریٹائرڈ کا ملٹری ٹرائل ہو رہا تو وہ بھی ختم ہو جائیگا، آئین میں 10 اے آنے کے بعد بھی آج فیئر ٹرائل پر عدالتوں میں بات ہوتی ہے۔
جسٹس نعیم افغان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ قانون میں ترمیم سے پہلے ریٹائرڈ افسران ملٹری ٹرائل میں آئے، لگتا ہے قانون میں شامل ” کسی بھی شخص ” کے الفاظ کا درست تعین نہیں ہوا، قانون میں شائد یہ سقم راہ گیا ہے، سویلین کے ٹرائل کیلئے آئینی ترمیم کرنا پڑی۔خواجہ حارث نے کہا کہ آئینی ترمیم کسی اور وجہ سے کی گئی۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کلبھوشن۔ کے علاوہ ابتک کتنے سویلین کا ٹرائل ہوا ڈیٹا کیساتھ جواب دیدیں۔عدالت نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کوشش کریں کل دلائل مکمل کر لیں، خواجہ حارث نے کہا کہ میں پوری کوشش کروں گا۔

Share
Related Articles

ضلع خیبر میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں میں 22 خوارج ہلاک

راولپنڈی :ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک...

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے...

میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے ہیں،بیرسٹر گوہر کی تصدیق

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ...

واخان پر قبضہ کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس حقائق کے منافی ہیں،پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان...