Home نیوز پاکستان عسکری قیادت کا لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو 52ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت

عسکری قیادت کا لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو 52ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت

Share
Share

اسلام آباد: افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید، نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک-بھارت جنگ 1971کے دوران واہگہ بارڈر پر لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا۔

زخموں سے بے نیاز لانس نائیک محفوظ شہید نے آگے لپک کر بھارتی مشین گنر کا گلا دبوچ کر اْسے موت کے گھاٹ اْتارا۔ میدان جنگ میں لانس نائیک محفوظ شہید کا جرات مندانہ اقدام مادرِ وطن کے تمام محافظوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔

بلاشبہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلیے اپنی جان نچھاور کی بِلاشْبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

ا?ئی ایس پی ا?ر کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...