Home sticky post ملٹری ٹرائل کیس، پانچ ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا،جسٹس جمال مندوخیل

ملٹری ٹرائل کیس، پانچ ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا،جسٹس جمال مندوخیل

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ پانچ ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے، تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا، ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں تو تمام وجوہات فیصلے کا حصہ تصور ہوتی ہیں۔اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ تمام پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ عزیر بھنڈاری نے انٹراکورٹ اپیل کا دائرہ اختیار محدود ہونے کا موٴقف اپنایا، عزیر بھنڈاری کے موٴقف سے اتفاق نہیں کرتا، عزیر بھنڈاری کا انحصار پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں جسٹس منصور شاہ کے نوٹ پر تھا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ جسٹس منصور نے ماضی سے اپیل کا حق درست قرار دیا تھا میں نے اختلاف کیا، ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آنا شروع ہو جاتیں۔فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کا دائرہ محدود کر دیا تو ہماری کئی اپیلیں بھی خارج ہوجائیں گی جس پر جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ نظرثانی فیصلہ دینے والا جب کہ انٹرا کورٹ اپیل لارجر بنچ سنتا ہے، لارجر بنچ مقدمہ پہلی بار سن رہا ہوتا اس لیے پہلے فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔

Share
Related Articles

ابو ظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید...

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کانگو:شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل...

سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی شانزے ملک کی کار حادثہ کیس میں بریت کا فیصلہ جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم...

یہ انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں اپنا گھر کیسے ٹھیک کرنا ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتکاروں نے آج...