Home sticky post 5 قومی اجلاس میں آج وزراء غائب رہے ،پی پی کااحتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

قومی اجلاس میں آج وزراء غائب رہے ،پی پی کااحتجاج، ایوان سے واک آؤٹ

Share
Share

اسلام آباد:پارلیمنٹرین کا احتجاج ، ڈپٹی اسمبلی کی تنبیہ اور وزیراعظم کو شکایتی خط کا بھی اثر نہ ہوا۔ وزراء آج بھی قومی اسمبلی سے غائب رہے۔ ایوان میں عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس میں اراکین نے پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ بھی اٹھایا۔

اراکین کا مسلسل احتجاج ، قومی اسمبلی کے کسٹوڈین کا ایکشن، وزیراعظم کو خط تک لکھ کر شکایت کی۔ مگر وزرا میں نا مانوں کی مصداق۔۔۔آج بھی ایوان زیریں کے اجلاس میں وزرا غیر حاضر رہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ کی صدارت میں شروع ہوا تو آغاز میں صرف 18 اراکین اور ایک وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ موجود تھے۔ پیپلزپارٹی نے غیر حاضر وزراء کیخلاف احتجاج ریکارڈکراتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

نوید قمر نے پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ قومی ادارے کی دوبارہ نجکاری کی بات ہو رہی ہے، کیا ٹائم فریم رکھا ہے؟ نبیل گبول نے پی آئی اے کے ٹکٹس پر بلیک میلنگ کا انکشاف کردیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے اس بار بہتر صورتحال ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ایک اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ہے۔ پی آئی اے کے زیادہ شیئرز حکومت کے پاس ہی رہیں گے۔
رمیش لال سمیت دیگر ارکان نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر اسپیکر ڈائس کے سامنے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...