Home سیاست اقلیتی رکنِ اسمبلی بلوچستان ایس ایم پیٹرک انتقال کر گئے

اقلیتی رکنِ اسمبلی بلوچستان ایس ایم پیٹرک انتقال کر گئے

Share
Share

بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک چل بسے۔

رکنِ بلوچستان اسمبلی کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے۔

اہل خانہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کے لیے کردار ادا کیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

خیال رہے کہ ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...