Home کھیل سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے اپنے نام کرلیا

سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے اپنے نام کرلیا

Share
Share

کراچی: سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن میرپور خاص ٹائیگرز نے اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے حیدر آباد بہادرز کو 79 رنز سے مات دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔

حسیب اللہ نے 44 اور کپتان عمر امین نے 32 ر نز کی باری کھیلی جبکہ حیدر آباد بہادرز کی جانب سے فیضان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں حیدر آباد بہادرز کی ٹیم 13 ویں اوور میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سجاد 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

میرپور خاص ٹائیگرز کی جانب سے عثمان طارق نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، یعقوب نے 25 رنز یکر تین شکار کیے۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، مصباح الحق و دیگر بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

لاہور :سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان...

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...