Home Uncategorized ‎مقابلہ حسن جیتنے والی مس ملائیشیا سے تاج واپس لے لیا گیا

‎مقابلہ حسن جیتنے والی مس ملائیشیا سے تاج واپس لے لیا گیا

Share
Share

کوالالمپور:ملائیشیا میں خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی 24 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر سے ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تاج واپس لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بیوٹی کوئین کی مختصر ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی جو کہ تھائی لینڈ میں ریکارڈ کی گئی تھی، اس ویڈیو میں 24 سالہ حسینہ ورونکا ترنسپ کو متعدد مردوں کے ساتھ ڈانس کرتے اور ان کے دیے گئے ڈانس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

وائرل ہونے پر خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے نوٹس لیتے ہوئے دوشیزہ کو تاج واپس کرنے کا کہا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیا۔

منتظمین کے مطابق اگرچہ ڈانس کرنا اور مردوں کے دیے گئے چیلنج کو پورا کرنا کوئی غلط بات نہیں لیکن یہ کام عام خواتین کر سکتی ہیں، خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی ذمہ دار دوشیزہ نہیں کرسکتی۔

منتظمین کی تنقید کے بعد اگرچہ متعدد افراد نے دوشیزہ کی حمایت کی تھی تاہم اس باوجود حسینہ نے خوشی خوشی تاج واپس کردیا۔

ورونکا ترنسپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل پر مطمئن ہیں اور انہیں خوبصورتی کے مقابلے منعقد کرنے والی تنظیم کے اصولوں کو توڑنے پر بھی افسوس ہے، اس لیے وہ تاج واپس کر رہی ہیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...