Home سیاست ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share
Share

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مریم نواز کا پی ٹی آئی کے بارے میں بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 کی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کررہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے، جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے، مریم نواز کی واحد صلاحیت نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے جو صرف بادشاہی نظام میں ہی کام آتی ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...