Home highlight معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا مشن، دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا مشن، دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد:معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا مشن، دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا۔مختلف کاروباری امکانات پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں کیا گیا ہے، فورم کے دوران تمام معزز مہمانان پاکستان بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
فورم میں سعودی عرب، فن لینڈ، امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود کی آمد جاری ہے۔
سعودی گولڈ ریفائنری کے ڈپٹی چیئرمین فیصل سلیمان اسلام آباد پہنچ گئے، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ عبدالسلام عبداللہ بھی وفد کے ہمراہ پہنچے۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جبکہ فن لینڈ کی کمپنی ” میٹسو“ کے وائس پریزیڈنٹ بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا

امریکہ کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بعد حماس نے امریکی نژاد...

شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب،بھارتی قوم اور افواج کا مورال مزید ڈاؤن ہوگیا

نئی دہلی:پاکستان سے بدترین جنگی شکست کے بعد بھارتی قوم سے خطاب...

وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم ش نے معرکۂ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلیے...

ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا...