Home Uncategorized ریمپ واک کر کے ماڈل ایمان علی نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا

ریمپ واک کر کے ماڈل ایمان علی نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا

Share
Share

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل ایمان علی خوبصورت انداز میں ریمپ واک کر کے تمام حسیناؤں پر بازی لے گئیں۔

لاہور میں تین روز جاری رہنے والا فیشن ویک گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا، فیشن ویک میں جہاں ملک بھر سے 9 ڈیزائنرز نے اپنے عروسی جوڑوں کی نمائش کی وہیں پاکستانی حسیناؤں نے بھی اپنے حسن کے ایسے جلوے بکھیرے کہ ہر کوئی دیکھ کر دیوانہ ہوگیا۔

تین دن تک مسلسل جہاں حسینائیں عروسی جوڑوں کے ساتھ جلوہ افروز ہوتی نظر آئیں وہیں فیشن ویک کے تیسرے اور اختتامی دن ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے ریمپ پر جلوہ گر ہو کر مداحوں اور فیشن کے متوالوں کے دل جیت لیے۔

ایمان علی نے اس موقع پر سیاہ اور گلابی رنگ کا کنٹراسٹ والا دلکش لباس زیب تن کر کے سٹیج پر اپنی اداؤں کے ایسے جلوے بکھیرے کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت ان کے مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

ماڈل کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ایمان علی پر تعریفوں کے پھول نچھاور کرتے ہوئے انہیں اصل ماڈل قرار دیا۔

 

ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ تمام لڑکیاں اس بندی کے آگے فیل ہوگئیں، ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری کی اداکاراؤں کو سٹیج پر چلنا تک نہیں آتا، صرف ایمان علی اصل ماڈل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...