Home نیوز پاکستان ماڈل کرن اشفاق نے سیاسی رہنما ء سے دوسری شادی کر لی

ماڈل کرن اشفاق نے سیاسی رہنما ء سے دوسری شادی کر لی

Share
Share

لاہور:پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کر لی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر و ویڈیوز وائرل ہونے پر مداحوں کے مبارک باد کے پیغامات بھی جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لاہور میں ہونے والے اداکارہ کے نکاح کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

کرن اشفاق نے نکاح کے اس موقع پر سفید رنگ کے چوڑی دار پاجامہ اور کرتے کا انتخاب کیا جو ان کے اپنے برانڈ ’ریز بائی کرن دار‘ کا ہے، جبکہ سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری بھی دلہنیا سے میچنگ کرتے دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر و ویڈیوز کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ کو اس نئے سفر کے آغاز پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ’بھولا‘ کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا ’روحان‘ ہے، تاہم گزشتہ برس اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

علیحدگی کے بعد عمران اشرف اور کرن اشفاق دونوں مل کر روحان کی پرورش کر رہے ہیں۔

اگر ہم کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کی قائدِ اعظم یونیورسٹی سے قانون (ایل ایل بی) کی تعلیم حاصل کی اور وہ کارپوریٹ وکیل ہیں۔

اس کے علاوہ ازیں حمزہ علی صوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے متحرک سیاسی رہنما بھی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور شہلا رضا سمیت پارٹی کے مرکزی رہنماوٴں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ علی چوہدری ماضی میں پروفیشنل کرکٹر بھی رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...