Home تازہ ترین ماڈل نادیہ حسین کے شوہر54 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار

ماڈل نادیہ حسین کے شوہر54 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار

Share
Share

کراچی:بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای او بینک الفلاح سیکیورٹیز عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خورد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

معروف ماڈل نادیہ حسین کے خاوند کو بینک الفلاح سیکورٹیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے، ملزم نے 80 ملین روپے کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لئے استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے 654 ملین غیر قانونی طور پر ایکوائر کئے اور کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی۔

ملزم کو سابق سی ایف او فیصل شیخ اور اور امتیاز احمد نے فراڈ میں سہولیات فراہم کیں۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...