Home highlight پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

Share
Share

کولمبو:پاکستان کے محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

کولمبو میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہٰ عشرت کو شکست دی۔ محمد آصف نے یہ مقابلہ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی ایک اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Share
Related Articles

ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

اسلام آباد:خواتین کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی بین...

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...