Home سیاست ‎محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ پرگفتگو

‎محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ پرگفتگو

Share
Share

لندن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس سے اہم ملاقات کی ہے۔جس میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے فلسطین ایشو پر موثر موقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویٹی کن سٹی کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر محسن نقوی نے پوپ فرانسس سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر بات چیت کی گئی پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعد گرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا۔

اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن کا ہے، ہم سب کو مل کر امن کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے، دورے کی پوری کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال باعث تشویش ہے، روزانہ رات 7 بجے فلسطین میں فلاحی کاموں میں مصروف ورکرز سے بات کر کے اپ ڈیٹ لیتا ہوں، بین المذاہب ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہی مسائل کا حل ہیں۔

وزیر داخلہ نے فلسطین ایشو پر موثر موقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے آپ نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جسے ہر ایک نے سراہا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارا دین، ہمارے نبی کریمﷺ، ہمارے قائداعظم محمد علی جناح اور ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔

اس موقع پر پوپ فرانسس نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...