Home سیاست پی ٹی آئی مظاہرے سے120افغانی، 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، محسن نقوی

پی ٹی آئی مظاہرے سے120افغانی، 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، محسن نقوی

Share
Share

 

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرے میں شریک 564 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں خیبرپختونخوا پولیس کے 11 سادہ لباس اہلکار بھی شامل ہیں۔

 

 

ڈی چوک اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر وزیراعلیٰ کی قیادت میں دھاوا بولا گیا اور کوشش کی گئی کہ کوئی جانی نقصان ہو مگر شکر ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس کی وجہ سے ان کے ارمان پورے نہیں ہوسکے۔

 

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں مظاہرے میں شامل ہوئے، پاکستان میں پہلی بار پولیس کو مظاہرے کیلیے استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق پولیس نے 564 مظاہرین کو گرفتار کیا جن میں 11 کے پی پولیس کے اہلکار اور 120 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

 

محسن نقوی کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے تحقیقات شروع کردیں اور اس کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک دھرنا دینا تھا مگر ہم نے انتہائی تحمل کے ساتھ صورت حال کو کنٹرول کیا جبکہ کچھ عناصر چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین انداز سے فرائض انجام دیے۔

 

 

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سمیت اسلام آباد پر دھاوا بولنے، پولیس پر تشدد کرنے والوں اور تخریب کاری کا حکم دینے سے لے کر کارکنوں سب کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اور وزیراعلیٰ سمیت جو بھی عناصر ملوث ہوئے اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، مظاہرین نے دور تک جانے والےا ٓنسو گیس استعمال کیے، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے مسلح جتھوں میں تربیت یافتہ دہشت گرد بھی شامل تھے۔

 

 

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس پر براہ راست گولی چلائی گئی، اس کے باوجود بھرپور کوشش سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان محفوظ تھا اور رہے گا۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...