Home سیاست محسن نقوی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا

محسن نقوی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا

Share
Share

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی، نیسپاک کے حکام اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں نیسپاک کے حکام نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا، سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...