Home sticky post 4 محسن نقوی کی مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات

محسن نقوی کی مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے ملاقات

Share
Share

مسقط: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے مسقط میں اہم ملاقات کی، جس میں پاک -عمان تعلقات، پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور عمان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرِ روزگار ہیں جو عمان کی معیشت کی مضبوطی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ویزا کے عمل میں آسانیوں سے مزید ہنرمند پاکستانی ورک فورس عمان جا سکے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے زیادہ مواقع میسر آئیں۔

عمانی رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...