Home تازہ ترین یونان کشتی حادثہ،محسن نقوی کا پاکستانی شہریوں کی اموات پر تحقیقات کا حکم

یونان کشتی حادثہ،محسن نقوی کا پاکستانی شہریوں کی اموات پر تحقیقات کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

محسن نقوی نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی واقعے کی تحقیقات کر کے 5 روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے، ملوث مافیا اب تک کئی گھر اجاڑ چکا ہے، اس مافیا کی سرکوبی کیلئے ایف آئی اے بلاامتیاز ملک گیر ایکشن لے۔

خیال رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے، ڈوبنے والی کشتی سے 39 افراد کو بچا لیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

جنگ جیت چکے ہیں مگر اہداف کے حصول تک واپس نہیں جائیں گے، صدرٹرمپ

کینٹکی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں اپنی...

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل...

بھارت میں سوشل میڈیا پر سنسرشپ میں اضافہ، مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ

نئی دہلی: انتہا پسند ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر برسراقتدار بھارتی وزیر...