Home سیاست محسن نقوی کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

محسن نقوی کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آ باد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ترکیہ کی حکومت وزیر داخلہ اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور علاقہ نہیں، ہم ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...