Home سیاست محسن نقوی پی سی بی کے بلامقابلہ نئے سربراہ منتخب

محسن نقوی پی سی بی کے بلامقابلہ نئے سربراہ منتخب

Share
Share

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلامقابلہ نئے سربراہ منتخب ہو گئے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے مد مقابل مصطفیٰ رمدے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مصطفیٰ رمدے کی محسن نقوی کے حق میں دستبرداری کے بعد محسن نقوی بلا مقابلہ سربراہ پی سی بی منتخب ہوئے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تین سال کیلئے تقرری ہوئی ہے، پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کے ممبران نے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا۔
پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئے بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کی۔
محسن نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد بطور پی سی بی چیئرمین فرائض سنبھالیں گے، چارج سنبھالنے تک شاہ خاور ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہیں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم نے ماہ رمضان میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی...

ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد:پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان...

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...