Home sticky post 5 محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم

محسن نقوی کا کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لئے ایک اور شکست۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون خوش آئند ہے۔کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ موقف وقت کی ضرورت ہے۔ امریکی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...