Home سیاست محسن نقوی کی چینی سفارتخانے آمد، کراچی دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا

محسن نقوی کی چینی سفارتخانے آمد، کراچی دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا

Share
Share

اسلام آباد: وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے کراچی دھماکے کے حوالے سے تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ سے ملاقات کی۔ انہوں نے چینی سفیر کے ساتھ کراچی دھماکے میں 2 چینی شہریوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی سفیر، حکومت اور چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔

محسن نقوی نے چینی سفیر کو کراچی میں گزشتہ شب ہونے والے دھماکے کی تمام تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اندوہناک سانحے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ پاکستان چین دوستی پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور برادرنہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ بزدل دشمن کی اس سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دشمن نے پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ملک کے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ چینی شہریوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے۔ دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

بعد ازاں انہوں نے چینی سفارت خانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔ چینی سفیر نے اس واقعہ کے بعد پاکستان کے ردعمل کو سراہا۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...