Home نیوز پاکستان محسن نقوی کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو

محسن نقوی کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو

Share
Share

اسلام آباد / لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ محسن نقوی اور عطا تارڑ حکومت کے ساتھ جماعت اسلامی کے معاہدے پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کے لیے منصورہ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں جبکہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسز میں کمی چاہتے ہیں۔

نائب امیر جماعت نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...