Home sticky post 2 محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات،ملکی صورتحال پر گفتگو

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات،ملکی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی ہے۔محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خیبر پختونخوا خصوصاً کْرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کْرم میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کْرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتِ حال کی بہتری کے لیے گرینڈ جرگے کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں ان کا مثبت کردار قابلِ تعریف ہے۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس شعلوں کی لپیٹ میں،نامورشخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر جل کرخاکستر

لاس اینجلس: امریکی شہرلاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو...

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کاالوداعی پیغام

اسلام آباد: پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے...

کیٹ مڈلٹن 43 برس کی ہو گئیں

لندن:شہزادہ ولیم کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کی 43 ویں سالگرہ پر...

برطانیہ میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل،لوگگھروں میں محصور

لندن:برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل...