Home sticky post محسن نقوی کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات،مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رویے، سیاسی صورتحال پر گفتگو

محسن نقوی کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات،مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رویے، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی اور مذاکرات کے دوران حکومتی مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...