Home سیاست محسن نقوی کا ملتان کا دورہ، شہریوں کی شکایت کا نوٹس، نادرا سینٹر سے متعلق اہم اعلان

محسن نقوی کا ملتان کا دورہ، شہریوں کی شکایت کا نوٹس، نادرا سینٹر سے متعلق اہم اعلان

Share
Share

ملتان: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ملتان پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ نے ملتان کے کچہری چوک میں نادرا سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطاریں، اے سی بند، انتظار اور تاخیر معمول، ٹوکن کے حصول کے لئے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنے پر شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لے لیا، نادرا آفس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچہری چوک کے نادرا سینٹر کو بہتر مقام پر منتقل کرنے کا حکم بھی دیا، شہری نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ب فارم بنانے آیا ہوں، 4 گھنٹے ہو گئے ہیں، آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے پہلے بھی کام کرکے دکھایا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ آپ کی دعائیں چاہئیں، انشااللہ سسٹم کو بہتر بنائیں گے، آپ کی آسانی کے لئے نادرا سینٹرز کے دورے کر رہا ہوں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...