Home sticky post 4 مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں کمی متوقع

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں کمی متوقع

Share
Share

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں کمی یا اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی 6 اجلاسوں میں شرح سود 10 فیصد کم کر چکی ہے، مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینہ سے زیادہ کمی انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2025 کے آخری پیر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ، بینک ریٹ 13 فیصد سے صرف ایک فیصد کم کر کے 12 فیصد کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی حکمران جماعت نے مارک کارنے کو نیا رہنما منتخب کر لیا

اوٹاوا: کینیڈا کی حکمران جماعت نے مارک کارنے کو نیا رہنما منتخب...

اسلام آباد اورپنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود ،بادل برسنے کی پیشنگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشنگوئی...

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید...

26 نومبر احتجاج کیسز، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں...