Home سیاست منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کے خلاف ایک ارب کی منی لانڈرنگ کا ضمنی چالان جمع

منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ کے خلاف ایک ارب کی منی لانڈرنگ کا ضمنی چالان جمع

Share
Share

لاہور: ایف آئی اے لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان جمع کرا دیا جس میں ان پر ایک ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا چارج عائد کیا گیا ہے۔

چالان میں فراصت علی چٹھہ کی جانب سے دیئے گئے ایک ارب روپے کو بنیاد بنا یا گیا ہے۔ ایف آئی نے چالان میں کہا ہے کہ ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیٰ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی۔

اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا آج ایف آئی اے نے چالان میں کہا ہے کہ چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے، عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔ ایف آئی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ مونس الٰہی کو تین کال اَپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...