Home sticky post 5 بلوچستان میں مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے کی تیاریاں مکمل

بلوچستان میں مون سون بارشیں، پی ڈی ایم اے کی تیاریاں مکمل

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان میں متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر تمام ضروری اقدامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ فیصل طارق کے مطابق پی ڈی ایم اے کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ ہمہ وقت ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبے کے 6ڈویژنل ہیڈکواٹرزمیں تعمیر کا عمل ہوچکا ہے، جبکہ صوبے کے 6 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور وہاں جلد امدادی سامان بھی پہنچا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہیڈکوارٹرز اپنے متعلقہ اضلاع میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں سرانجام دیں گے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بغیر کسی تاخیر کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی قیادت کر سکیں گے۔

فیصل طارق یوسفزئی نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا تاکہ بروقت معلومات اور ردعمل فراہم کیا جا سکے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...