Home نیوز پاکستان سول اور کنٹریکٹ ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 37 ہزار مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سول اور کنٹریکٹ ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 37 ہزار مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی جسکا وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2024 سے کم از کم تنخواہ 32 ہزار کے بجائے 37 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا، خصوصی الاؤنس پر اخراجات رواں مالی سال کے بجٹ سے ہوں گے جبکہ متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن اپنے اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں گی اور کسی قسم کی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...