Home sticky post 6 سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

Share
Share

سعودی عرب عید الفطر کا چاند نظر آگیا اس طرح کل بروز اتوار 30 مارچ کو یکم شوال ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد کل بروز اتوار عید الفطر ہونے کا اعلان کردیا گیا۔
متحدہ عرب امارات جہاں ڈرونز کے ذریعے عید کا چاند دیکھا جا رہا تھا وہاں بھی شہادتیں موصول ہونے کل بروز اتوار عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا قبل ازیں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...