Home سیاست مودی سرکار کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

مودی سرکار کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

Share
Share

اسلام آباد:مودی سرکار کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔دہشتگرد واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر نشر کی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی واقعات کی خبریں نشر کرنے میں ایکس کے را سے جڑے اکاوٴنٹس سرفہرست ہیں حیران کن طور پر اِن اکاوٴنٹس پر دہشتگردی کے واقعات سے پہلے ہی وارننگ دے دی جاتی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ میانوالی ایئر پیس حملے کی اطلاع بھی ایک رات پہلے ہی را کے اکاوٴنٹ نے دے دی تھی۔حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ اکاوٴنٹس ایسی وڈیوز نشر کرتے رہے جو دہشتگردوں کے موبائل سے بنائی گئی تھیں۔یہ پروپیگنڈا اکاوٴنٹس پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں۔را کے یہ اکاوٴنٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے چلائے جارہے ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ اِن اکاوٴنٹس کو معلومات بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی راء پہنچاتی ہے۔26 اکتوبر کو وادی نیلم سے 5 شہریوں کے اغواء کو آپریشن کا رنگ دے کر انہی اکاوٴنٹس سے نشر کیا گیا۔28 اکتوبر کو وادی تیراہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی بھی پہلی اطلاع انہی را کے اکاوٴنٹ سے دی گئی تھی۔4 اکتوبر کو اِن اکاوٴنٹس سے ایشیا کے دو ممالک میں جنگ کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ 5 نومبر کو را کے اکاوٴنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ پاک فوج نے کشمیر میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔26 اکتوبر کو ظفروال سیکٹر میں سیز فائر خلاف ورزی کی وارننگ پہلے ہی انہی بدنام زمانہ اکاوٴنٹ سے دی جاچکی تھی۔21

اکتوبر کو دعویٰ کیا گیا کہ 2 ہزار پاکستانی فوجی غزہ پہنچ چکے ہیں۔13 ستمبر کو اننت ناگ میں ہونے والے حملے کا ملبہ بھی اِن اکاوٴنٹس سے پاکستان پر ڈالا گیا 6 ستمبر کو طورخم بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کو اِن پروپیگنڈا اکاوٴنٹ نے جنگ بنا کر پیش کیا۔

دونوں اکاوٴنٹس بے بنیاد اور من گھڑت آپریشنز کی خبریں دے کر مودی کے جنگی جنون کا ایندھن بنتے ہیں دونوں اکاوٴنٹس سے دہشتگردی کے حملوں کی اطلاع، تصاویر اور وڈیوز شیئر ہونا ان کے ایک عام شہری کے اکاوٴنٹ ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ جھوٹے اور فیک ناموں کے ساتھ بنائے گئے ایکس اکاوٴنٹس مودی سرکار اور بھارتی ایجنسی راء کے اوچھے ہتھیار ہیں، تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ ہندوستان دنیا میں پہلے ہی پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹس پہلے ہی ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا چکی ہیں۔

را کے ان پروپیگنڈا اکاوٴنٹس کا مقصد جھوٹ اور فریب سے عوام میں ہیجان پیدا کرنا اور انتشار کو ہوا دینا ہے۔ان را سے جڑے فیک اکاوٴنٹس کو کچھ باہر بیٹھے ہْوئے پاکستان مخالف بھگوڑے اور چند ملک میں بیٹھے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...