Home سیاست اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب کے مزید اہم فیصلے

اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب کے مزید اہم فیصلے

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ہیں۔

اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے مزید اہم فیصلے کر لیے ہیں۔

حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا۔

نیب حکام نے کہا ہے کہ نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کردی جائیں گی، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔

Share
Related Articles

فیصل جاوید خان دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی...

26 نومبر احتجاج ،بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی...

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی

دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی...

برطانیہ میں حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹرقرار،52 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ عائد

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے...