Home نیوز پاکستان قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کیس میں نظرِ ثانی اپیل خارج

قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کیس میں نظرِ ثانی اپیل خارج

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کے کیس میں نظرِ ثانی کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، دورانِ سماعت وکیل ریاض حسین نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور کسٹم کے ری فنڈ سے متعلق نوٹیفکیشن موجود ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تمام قوانین کیلئے الگ الگ نوٹیفکیشن ہونا چاہیے؟

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الگ نوٹیفکیشن اس صورت میں ہوتا ہے جب خصوصی حیثیت برقرار ہو۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ درخواست گزار پاکستان میں رہتا، کھاتا، پیتا ہے تو تھوڑے سے ٹیکس کی ادائیگی میں اسے کیا مسئلہ ہے؟ ٹیکس کے پیسے آئیں گے تو سڑکیں، پل اور سکول بنیں گے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انکم ٹیکس لاگو نہیں ہو سکتا، 37 لاکھ روپے کا ادا کردہ ٹیکس ری فنڈ چاہتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا اب وہ اسٹیٹس نہیں رہا، ان کا کے پی میں انضمام ہو چکا ہے۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کی اپیل خارج کر دی۔

خیال رہے کہ درخواست گزار مانسہرہ کے رہائشی محمد طاہر نے 2011 میں 37 لاکھ انکم ٹیکس ری فنڈ کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ نے ٹیکس ٹربیونل کے 37 لاکھ روپے ٹیکس ری فنڈ کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...